• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی، ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کا کام مکمل کرلیا

لاہور (خبرنگار) شائقینِ کرکٹ کے لیے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔دورانِ میچز صاف ماحول کی فراہمی اور صفائی سہولیات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں صفائی دھلائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 300 سے زائد ورکرز، 8 واشر گاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اطراف صفائی دھلائی کے عمل میں حصہ لیا،جبکہ چیمپینز ٹرافی میچز کے دوران ہر انکلیوژر میں 15 ورکرز، 01 سپر وائزر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔50 سے زائد صفائی ورکرز قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور پارکنگ ایریاز میں صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے۔200 سے زائد ورکرز، 15 سپروائزرز، میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
لاہور سے مزید