• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹریری فیسٹول کا دوسرا روز، زبان ادب، ملکی وغیرملکی امور پر کئی سیشن

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے روز تاریخی، تہذیبی وتمدنی، فن و ثقافت، زبان وادب، ملکی وغیر ملکی اُمور پر کئی ایک سیشن ہوئے۔پیٹر فرینکوپن کے ساتھ انکی کتاب سلک روڑ پر حسن کرار نے کئی ایک پرت سامعین کے سامنے رکھے۔The Court Of the Caliphate of Al-Andalus کے موضوع پر ہسپانوی پروفیسر ایڈورڈو منزانو مورینو کے اپنے خیالات سننے والوں کے گوش گزار کئے۔ایک اور اہم پنجابی ادب کے موضوع پر فوزیہ اسحاق، سلیم سہیل،انور زاہد، زاہد حسن اور رائے محمد خان ناصر نے پنجابی ادبی کی نئی جہتوں ، اس کی وسعت اور اسکے وسیع دامن پر سیر حاصل گفتگو کی۔حقوق نسواں،اُردو کے نئے افسانے،،کلیات مصطفی زیدی، ہماری شناخت ، اُردو ادب میں عورت کا عکس کے موضوعات پر نورالہدی شاہ، فاطمہ حسن، نیلم احمد بشیر، یاسمین حمید، ودیگر نے اظہار خیال کیا۔علاوہ ازیں اُستاد شفقت سلامت علی خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔ کتب کے اسٹالز کا عوام کارش رہا ۔ آج فیسٹیول کا تیسرا اور اختتامی روز ہے۔
لاہور سے مزید