لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میں رشین فیڈریشن کے سفیر البرٹ خوریف نے لاہور میں رشین فیڈریشن کے اعزازی سفیر حبیب احمد کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی اور سینئر سابق بیوروکریٹ ڈاکٹر اللہ بخش ملک بھی شامل تھےملاقات میں سائنس، ثقافت، تعلیم، کاروبار اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاک روس تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے باہمی تعاون بالخصوص طلباء کے لیے تبادلہ پروگراموں کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ عوامی رابطے کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کرنا ہے۔