• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کرانے سے متعلق اجلاس کل ہو گا

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے متعلق اجلاس کل ہو گا۔

ساؤتھ ایشین اولپمک کمیٹی کا اجلاس صدر پی او اے عارف سعید کی سربراہی میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز  آئندہ برس یکم سے 15 فروری تک کرانے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں گیمز کی مجوزہ تاریخوں انتظامات پر مشاورت ہ وگی، وینیوز سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی گیمز کرانے کی تجویز ہے۔

بھارتی وفد کے آن لائن اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا وفد لاہور کے بعد اسلام آباد بھی جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید