• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُدت نارائن کو پہلی بیوی کی جانب سے مقدمے کا سامنا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی گلوکار اُدت نارائن کو ان کی پہلی اہلیہ رنجنا جھا کی جانب سے جائیداد اور حقوق کے حصول کے حوالے سے دائر کیس کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 70 سالہ گلوکار کو بوسہ لینے کے وائرل تنازع پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ ایسے میں پہلی اہلیہ رنجنا جھا نے ان کے خلاف گزارا الاؤنس کے حصول کےلیے کیس دائر کیا ہے اور الزام عائد کیا کہ وہ ان کے حقوق کی ادائیگی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے 21 فروری کو اُدت نارائن  سوپاؤل فیملی کورٹ میں پیش ہوئے اور وہاں انھوں نے کسی بھی تصفیہ سے انکار کیا۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق اُدت نارائن نے دعویٰ کیا کہ رنجنا ان سے پیسے اینٹھنا چاہتی ہیں۔ اس سے قبل انکے خلاف ایک کیس بہار کی خواتین کمیشن میں داخل کیا گیا تھا لیکن اس وقت انھوں نے اس پر تصفیہ کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اُدت نارائن رنجنا کو ابتدا میں 15,000 روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، تاہم 2021 میں اسے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا تھا، جبکہ اسکے علاوہ انھوں نے رنجنا کو ایک کروڑ کی زرعی زمین اور مکان بھی دلایا تھا۔

اسکے علاوہ بہار کمیشن میں پتہ چلا تھا کہ ادت نارائن نے رنجنا کو 25 لاکھ کی جیولری اور ایک قطعہ اراضی بھی دیا تھا جس میں سے جیولری اہلیہ نے فروخت کردی تھی۔ یاد رہے کہ دونوں کی 1984 میں شادی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید