کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے ۔