• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر محمود کی عوامی خدمات کو یاد رکھا جائیگا، سردارکھیتران

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھتیران نے سابق وزیر طاہر محمود کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مخلص، محنتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم نے اپنے دوروزارت میں اہم اقدامات کئے اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال ملک و قوم کے لئے بڑا نقصان ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید