• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجاوی میں بدامنی کے واقعات نے شہریوں کا جینا عذاب کر دیا، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد عارف دمڑنے کہاہے کہ حلقہ پی بی7 سنجاوی،زیارت، ہرنائی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، حکومت،انتظامیہ کی خاموش تماشائی بننے کی وجہ سے چورلٹیرے مزیدفعال ہوگئے ہیں۔سنجاوی حلقہ پی بی 7 سنجاوی، زیارت اور ہرنائی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سنجاوی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، عوام بے یار و مددگار ہو چکے ہیں، علاقے کی سڑکیں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سنجاوی، زیارت اور ہرنائی کے عوام کو سفری سہولیات کے فقدان کا بھی سامنا ہے، سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث معمولی سفر بھی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ اگر حکومت نے جلد اقدامات نہ کیے تو عوامی ردِعمل ناگزیر ہوگا۔انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امن و امان کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کریں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لیے فوری منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید