کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر انسانیت کے مسیحا ہیں ، معاشرئے میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم ڈاکٹر نور یٰسین اور ڈاکٹر چراغ احمد نے لوگوں کے علاج معالجے اور دکھی انسانیت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ بات انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر نور یٰسین اور ڈاکٹر چراغ احمد کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ، ڈاکٹر تاج محمد ، ڈاکٹر عبدالجبار ، ڈاکٹر وسیم احمد ، عبدالمجید سربازی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے ڈاکٹر نور یٰسین اور ڈاکٹر چراغ احمد کو طب کے شعبے میں خدمات پرم زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی تھی ، جس طرح ڈاکٹرکو انسانیت کا مسیحا کہا جاتا ہے ڈاکٹر نور یٰسین اور ڈاکٹر چراغ احمد نے اس کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ،ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلامدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔