• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب خان بلوچستان ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ٹیک بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق سیلاب خان بلوچستان ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر اور حبیب الرحمٰن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، انتخاباب کیلئے اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں بلوچستان کے گیارہ ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے شیر محمد ترین، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس یاسر درانی اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کی جانب سے میاں ابصار علی بطور مبصر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اختر رسول اور فاٹا کے سابق سینئر نائب صدر عبدالقیوم نے بھی شرکت کی، محب الرحمٰن کو چیئرمین، سکندر خان کو خزانچی، یوسف خان کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ بلوچستان ٹیک بال ایسوسی ایشن کے نئے صدر سیلاب خان نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ صوبے میں ٹیک بال کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائینگے، گوادر میں قومی ٹیک بال چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی، انہوں نے اپنی جانب سے بلوچستان کے 11 اضلاع کی ایسوسی ایشن کیلئے ٹیک بال ٹیبل دینے اور کوئٹہ میں خواتین کیلئے ٹیک بال اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید