• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی قوالی نائٹ کی ویڈیوز اور تصاویر کی دھوم


اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی قوالی نائٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میںڈیا کی زینت بن گئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور باصلاحیت اداکارہ کبریٰ خان حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، ان کی شادی کی تقریبات کو مداحوں اور سوشل میڈیا پر زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔

اسٹار جوڑی نے اپنی شادی کی تقریبات کے دوران ایک شاندار قوالی نائٹ کی محفل سجائی، جس میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کی۔ 

اس خوبصورت تقریب میں نامور اداکارائیں صبا قمر اور ہانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، جنہوں نے محفل کو مزید چار چاند لگا دیے۔

تقریب میں کبریٰ خان نے روایتی دلکش لباس زیب تن کیا، جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی تھیں۔

گوہر رشید بھی اپنی شاندار اور نفیس پوشاک میں انتہائی پرکشش دکھائی دیے۔

یہ تقریب خوشیوں، محبت اور خوبصورت لمحات سے بھرپور رہی، جہاں دونوں اداکاروں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ قیمتی لمحات گزارے اور یادگار تصویریں بھی بنوائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید