• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں پیڈ پی آر کلچر، رکول پریت سنگھ کی کڑی تنقید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے ’پیڈ پی آر کلچر‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسے غیر ضروری اور منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل کام اور محنت بالآخر اپنی پہچان خود بناتی ہے۔

زوم کے ساتھ بات چیت کے دوران رکول نے اداکاراؤں پر دباؤ پر روشنی ڈالی جنہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی موجودگی کو صرف جارحانہ تشہیری حکمتِ عملی کے ذریعے برقرار رکھیں، بجائے اس کے کہ ان کا کام بولے۔

رکول پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو تھوڑا بہت پی آر کرنا پڑتا ہے، اپنی موجودگی دکھانی پڑتی ہے لیکن کچھ لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے تک چلے جاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میرا سوال یہ ہے کہ آپ اتنے منفی کیسے ہوسکتے ہیں؟ آپ اپنے ضمیر کے ساتھ کیسے سوتے ہیں؟ میرا ذہن فطری طور پر پی آر پر نہیں چلتا۔‘

رکول نے سڑکوں پر گھومتے فوٹوگرافرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو ہر وقت پاپارازی کے کیمروں کے سامنے تیار رہنے کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ایک ذاتی واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کبھی کبھار فون کر کے کہتی ہیں، ’تم نے وہی جینز پانچویں بار اسی مہینے میں پہن لی ہے اور پاپارازی نے تصویر لے لی۔‘ لوگ ہر بار باہر نکلتے وقت خاص تیاری کرتے ہیں۔ کبھی آپ تیار ہوتے ہیں اور کبھی نہیں، اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔ میرا ماننا ہے کہ خود پر اتنا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید