• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم کا باکس آفس پر ریکارڈ بزنس

فوٹو — امریکی میڈیا
فوٹو — امریکی میڈیا 

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم تنقید کا شکار ہونے کے باوجود بھی باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے حامیوں نے باکس آفس پر دستاویزی فلم کی آمدنی میں اندازاً 7 ملین امریکی ڈالرز تک پہنچایا جو کہ دستاویزی فلم کے حساب سے غیر معمولی ہے۔

امریکی خاتونِ اوّل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی دستاویزی فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب فلمی ناقدین کے اس دستاویزی فلم کے بارے میں زیادہ مثبت خیالات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بریٹ ریٹنر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم ’میلانیا‘ میں امریکی صدر کی حلف برداری سے 20 روز پہلے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

اس فلم کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ امریکی خاتونِ اوّل نے فلم میں کام کرنے کے لیے 28 ملین ڈالرز لیے ہیں۔

اسٹریمنگ سروس’ایمازون‘ نے اس دستاویزی فلم کے حقوق 40 ملین ڈالرز میں خریدے ہیں اور اس کی مارکیٹنگ، پروموشن اور ڈسٹری بیوشن پر 35 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید