• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟ کیسے محبت ہوئی؟ عمر عالم نے بتا دیا

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عمر عالم نے اہلیہ سے محبت اور شادی کی داستان سنا دی۔

 عمر عالم نے حال ہی میں اپنی اہلیہ فضا کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اداکار کی اہلیہ نے بتایا کہ جب ہماری ملاقات ہوئی اس وقت میں سوشل میڈیا کے لیے کنٹینٹ بناتی تھی اور ساتھ میں ملازمت بھی کر رہی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں عمر اپنے دوستوں کے ساتھ آئے ہوئے تھے اور میں اپنے دوستوں کے ساتھ پھر ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

عمر عالم نے اہلیہ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بالکل، ہم دونوں کا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا لیکن بنیادی طور پر ہماری پہلی ملاقات ایک دوستوں کی محفل میں ہوئی تھی جہاں میں باتیں کر رہا تھا اور لطیفے سنا رہا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ بھری محفل میں یہ واحد شخصیت تھیں جو میرے لطیفوں پر نہیں ہنسیں اور اسی بات نے مجھے ان کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا کہ آخر یہ لڑکی کون ہے جس نے میری طرف توجہ نہیں دی؟

اداکار نے بتایا کہ بس جب ان کے بارے میں سوچنے لگا تو یہ مجھے پسند آ گئیں، پھر ہم نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور اب ہم شادی شدہ ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اب میں جب بھی ان سے کہتا ہوں کہ آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ نے مجھے پا لیا تو مجھے سامنے سے جواب ملتا ہے کہ ’میں اس وقت سے آپ کے ساتھ ہوں جب آپ مشہور نہیں تھے، انسٹا پر آپ کے صرف 12 ہزار فالوورز تھے اور آپ اداکار بھی نہیں تھے‘۔

عمر عالم نے بتایا کہ فضا نے مجھے پر واقعی اندھا اعتماد کیا، مجھے ان کی ہر بات ہی پسند ہے، میں پہلے سے ہی اپنی بیوی کا مداح ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید