تیلگو فلمسٹار رام چرن اور انکی اہلیہ اپسانا کونیڈالا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر رام چرن اور انکی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہماری امید ہے کہ ہم ایسے بچے پالیں جو مضبوط ہونے کے ساتھ ہمدرد بھی ہوں۔
دوسری جانب رام چرن کے والد اور تیلگو میگا اسٹا چرنجیوی نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایا کہ انکی بہو اور دونوں بچے بالکل صحت مند اور تندرست ہیں۔
انھوں نے پوتا پوتی کی پیدائش پر اپنی دلی مسرت اور خوشیوں کا اعلان کیا اور ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا جنھوں نے دعائیں دیں، محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 40 سالہ رام چرن اور اپسانا کوئیڈالا کی جون 2012 میں شادی ہوئی اور ان جڑواں بچوں سے قبل انکی ایک ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے۔ اس طرح اب ان کے تین بچے ہوگئے ہیں۔