• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر کرکٹرز ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ اور ’’ کپتانا میری جانا‘‘ کے ٹرینڈ چلاتے رہے

کراچی (عبدالماجد بھٹی) سینئرز کرکٹرز کی موجودگی میں پاکستان نے چار سال میں ٹی ٹوئنٹی ، ایشیا کپ2022،ون ڈے ایشیا کپ 2023، مختصر فارمیٹ کے تین میگا ایونٹس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021،2022اور2024،ایک ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ2023اور ایک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا لیکن ٹیم فاتح بن کر نہ لوٹی ۔ سینئر کرکٹرز کبھی ایک دوسرے کیلئے یہ ٹرینڈ چلاتے رہے کہ ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ اور کبھی گراؤنڈ میں آواز سنائی دی کہ ’’ کپتانا میری جانا ‘‘۔ بابر اعظم ، محمد رضوان اور حارث رؤف نے،دو ایشیا کپ،تین ٹوئنٹی ورلڈ کپ،ایک ون ڈے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا لیکن ان کی موجودگی پاکستان کے کسی کام نہ آئی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شریک نیوزی لینڈ ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت ، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقا کے بیٹنگ لائن اپ میں سنچری اننگز دیکھنے کو ملیں ، لیکن پاکستانی شائقین اپنے بیٹرز کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھنے کو نہیں ملی۔ شائقین کرکٹ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے منتظر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید