کراچی (اسٹاف رپورٹر) 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال23سے31جنوری تک پاکستان میں ہونگے۔ 27کھیلوں کی منظوری دی گئی ہے، مقابلوں کیلئے اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو لاہور میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی سر براہی میں ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ بھارتی اولمپکس کی مندوب ناظمہ خان نے ورچوئل شرکت کی ۔ مقابلوں میں گھڑ سواری، تیراکی ، تیر اندازی ، ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، باکسنگ، تلواری بازی، گالف، جوڈو، کراٹے، شوٹنگ، ٹینس، تائی کوانڈو، ٹرائیتھلون، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، کبڈی، والی بال، ( مرد، خواتین) جبکہ اسنوکر، ہینڈبال بیچ، ہاکی، رگبی، روئنگ میں صرف مردوں کے ایونٹ شامل ہوں گے۔