کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اسپنر ریحان احمد کو فاسٹ بولربرائیڈن کارس کے متبادل کے طور پر انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کارس پیر میں چوٹ کی وجہ سےٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔