• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقاکے درمیان گروب ’بی‘ کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا ۔ دونوں ٹیموںکو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ بدھ اور جمعرات کو بھی پنڈی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ منگل کی شام پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کلب میں پریکٹس کرنا تھی لیکن پاکستان کو پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ۔ میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔ جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ منگل کومیچ منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔

اسپورٹس سے مزید