کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا آخری راؤنڈ شروع ہوگیا۔ منگل کو کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عرفان نے 44 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔کے آر ایل کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیرنقصان8 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کیخلاف 5 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔ راجہ حمزہ وحید 103 اور سرور آفریدی نے 123 رنز بنائے ۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاسپہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے 94 اور شاداب خان نے 70 رنز اسکور کیے ۔ عاکف جاوید نے 4 ،خالد عثمان اور مجتبی خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 18 رنز بنائے تھے۔ تینوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 8 وکٹوں پر 270 رنز بنائے تھے۔ عابدعلی 173 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔