کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی شائقین بابر اعظم کا ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر سے غلط موازنہ کررہے ہیں۔پاکستانی شائقین نے غلط ہیرومنتخب کرلیا ہے۔ ویرات کوہلی کا ہیرو سچن ٹنڈولکر ہے، جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنا رکھی ہے کہ بابر اعظم کا ہیرو کون ہے ’’ٹک ٹک‘‘۔ یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے۔ میں پاکستان کرکٹ میں 2001سے بگاڑ دیکھ رہا ہوں۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گاواسکر نے کہا کہ پاکستان کا موجودہ اسکواڈ اتنا مضبوط نہیں ہے کہ وہ بھارت کی بی ٹیم کا مقابلہ کرسکے۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے بجائے گیندیں روکنا شروع کردیں، یہ حیران کن تھا۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ2023کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔