سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے دارالحکومت ریاض سے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 28 فروری کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سعودی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی سرکاری عدلیہ یا رویت کمیٹی کو اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں ہوگا۔