پاکستان کے نامور، سرِفہرست اداکار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کا آفیشل پوسٹر سامنے آ گیا۔
گزشتہ روز ماہرہ اور ہمایوں سعید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم محبت اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہو گی جس کا نام ’لَو گرو‘ رکھا گیا ہے۔
فنکاروں کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق فلم ’لَو گرو‘ کو رواں سال کی عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
مذکورہ فلم کو نامور ہدایتکار ندیم بیگ نے بنایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کو ’بن روئے‘ فلم و ڈرامہ اور ’نیت‘ میں ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔