• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، قبل از وقت انتخابات، 34 پاکستانی نژاد آج قسمت آزمائینگے

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو میں آج ہونے والے انتخابات میں 34 پاکستانی نژاد امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔

پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارمز اور آزاد حیثیت سے انتخابی دنگل میں اتر رہے ہیں۔

 پاکستانی نژاد امیدواروں قیصر ڈار، مظہر شفیق اور سمیرا ملک کے حلقوں میں دلچسپ مقابلہ ہے جبکہ ملٹن شہر سے ذیشان حامد کے دوبارہ رکنِ صوبائی پارلیمنٹ بننے کے امکانات ہیں۔

انتخابات سے متعلق کیے گئے پولز کے مطابق قبل از وقت صوبائی انتخابات میں برسرِ اقتدار پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی کا ایک بار پھر اقتدار میں آنے کا امکان ہے جبکہ ڈگ فورڈ تیسری بار پریمئیر بن جائیں گے۔

اب دیکھنا ہے کہ کیا اونٹاریو لبرل پارٹی کی لیڈر بونی کرومبی اپنی نشست حاصل کر پائیں گے؟ 

ان کے حلقے میں ان کا مقابلہ میئر برامپٹن پیٹرک براؤن کی خوشدامن سیلویا گوالٹیری سے ہو رہا ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر جماعتوں میں اونٹاریو این ڈی پی اور گرین پارٹی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید