شام کے شہر تدمُر میں گشت کے دوران شامی اور امریکی افواج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کے حوالے سے پینٹاگون نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج پر داعش حملہ آور نے فائرنگ کی۔
پینٹاگون کے مطابق فائرنگ سے 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پینٹاگون نے کہا ہے کہ داعش کے حملہ آور کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ داعش کے حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں ہلاک کر دیا گیا۔
امریکی وزیر پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ آور شراکت دار فورسز کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی امریکیوں کو نشانہ بنانے والوں کو ان کا پیچھا کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب شامی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والا شامی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار تھا۔
شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق حملہ کرنے والا شدت پسند نظریات کا حامل تھا۔