لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔
جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔
عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کو ان کی بیماری کے سبب مستقل پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ احتساب عدالت میں نئے جج کے تقرر تک نیب کے گواہوں کو طلب نہ کیا جائے۔
ریفرنس پر مزید کارروائی 12 مارچ کو ہو گی۔