• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے: حامد رضا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا— فائل فوٹو
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا— فائل فوٹو

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس کنونشن کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ تمام سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ہیں، سندھ سے آئے یہ رہنما اپنے لوگوں کو کیا جواب دیں گے؟

صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بھی کہا کہ شکر ادا کرنا چاہیے کہ آئین کی بالا دستی کی بات کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید