• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں


پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو  اور عہدِ وفا جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکی ہیں، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں نعیمہ بٹ لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیا۔

نعیمہ بٹ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اس وقت 2 نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں، جن میں سے ایک میرے لیے بہت خاص ہے۔

 انہوں نے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ یہ پروجیکٹ میرے کرداروں جندو اور عہدِ وفا سے ملتا جلتا ہے، میں ابھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، لیکن یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو مجھے بے حد پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اسے پسند کریں گے۔

نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن (activist) بھی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے سماجی تبدیلی لانے کے لیے اداکاری کو ذریعہ بنایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کی ناصرف پزیرائی ہو رہی ہے بلکہ میں ایک مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔

نعیمہ بٹ نے ڈارمے میں شرجینہ کے ساتھ اپنا مشہور ڈائیلاگ بھی دوبارہ ادا کیا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ 

اداکارہ کے نئے پراجیکٹس سے متعلق انکشافات سن کر  مداح پرجوش ہیں، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کی سماجی خدمات کو سراہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید