• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشے اشرف نے سلمان خان کے انٹرویو کی دلچسپ کہانی سنا دی

پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو شو کی میزبان، پروڈیوسر و اداکارہ انوشے اشرف نے بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان سے لیے گئے انٹرویو کے دلچسپ واقعے کی یاد تازہ کی ہے۔

انوشے اشرف نے ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ بھارت میں ہونے والی ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

انوشے اشرف نے کہا کہ جب سلمان خان کو پتہ چلا کہ میں پاکستان سے آئی ہوں تو انہوں نے سب میڈیا کو چھوڑ کر پہلے مجھے انٹرویو دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر جا کر ان کی ٹیم سے انٹرویو کی درخواست کی تھی، سلمان خان کا انٹرویو لینے کے لیے 100 لوگ تیار کھڑے تھے مگر بھارتی سپر اسٹار نے سب سے پہلے مجھے انٹرویو دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کا انٹرویو میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا، سلمان خان سے ملاقات بہت یادگار تھی جسے بھلایا نہیں جا سکتا، بھارتی اداکار کو ہم نے ہمیشہ ٹی وی شرٹ اتار کر ڈانس کرتے دیکھا تھا، جب سلمان خان کو اپنی آنکھوں کے سامنے شرٹ اتارے دیکھا تو میں دنگ رہ گئی تھی۔

انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے میرا اور ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’آپ پاکستان سے آئے ہیں، اس لیے آپ ہمارے مہمان ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید