• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور کا ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے


پاکستانی ڈراموں و فلموں کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ٹک ٹاک کے ذریعے صارفین کی نظر میں آنے والے دانش تیمور کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اداکار کی طرح پوز مارتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار کے ہم شکل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر متعدد ویڈیو اپ لوڈ کر رکھی ہیں جن میں انہیں دانش تیمور کے ڈراموں کے گانے لگا کر ماڈلنگ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکار کے ہم شکل نے ٹک ٹاک پر اپنا نام حبیب اللّٰہ بتایا ہے۔

حبیب اللّٰہ کی ویڈیوز دیکھ کر صارفین جہاں ان کی دانش تیمور سے مشابہت پر دنگ نظر آ رہے ہیں وہیں نیٹیزنز دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکا ہوبہو دانش تیمور جیسا ہے، بس اس کے پاس پیسے کی کمی ہے، کچھ کا تو کہنا ہے کہ یہ لڑکا دانش سے بھی دانش تیمور لگ رہا ہے۔

چند صارفین کا کہنا ہے کہ اب یہ لڑکا بھی مشہور ہو جائے گا جیسے ماضی میں ’چائے والا‘ مشہور ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید