• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر کا دھماکے دار ٹیزر جاری


انصاف نہیں، حساب کرنے آیا ہوں، بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم سکندر کا دھماکے دار آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

 سلمان خان اور رشمیکا منڈانا کی فلم سکندر کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا اور اب بالآخر فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

 اے آر  مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹیزر ایک زبردست ایکشن اور تجسس سے بھرپور فلم کا عندیہ دیتا ہے۔

سلمان خان فلم میں سکندر کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

ٹیزر کے آغاز میں ان کا پہلا ڈائیلاگ بتاتا ہے کہ انہیں سکندر کا نام ان کی دادی نے دیا تھا، جبکہ دادا انہیں ’سنجے‘ کہہ کر بلاتے تھے۔

ٹیزر میں شاندار ایکشن سکوینس دکھائے گئے ہیں، جہاں سلمان خان دشمنوں کو زبردست مکے اور ککس مارتے نظر آتے ہیں۔

ٹیزر میں رشمیکا منڈانا کی ایک جھلک بھی نظر آتی ہے، جہاں وہ سلمان خان سے کہتی ہیں کہ آپ اپنے دشمنوں میں کافی مشہور ہیں۔

سکندر عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن ابھی تک فلم کی مکمل کہانی کا انکشاف نہیں ہوا ہے، لیکن ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک زبردست ایکشن اور تھرلر فلم ہو گی جو سلمان خان کے فینز کے لیے عید پر ایک بڑا تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیزر دیکھ کر  ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کا باپ آ رہا ہے۔

ایک اور شخص نے کہا ہے کہ دم ہے تو روک لو کیونکہ سکندر آ چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید