متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ 2025 میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔
ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق اماراتی فتویٰ کونسل نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے چاند کی تلاش کےلیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس اقدام سے متحدہ عرب امارات چاند کی تلاش کےلیے ڈرون اور مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔
اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ ڈرونز آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
اس سے قبل یو اے ای نے تمام مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ جمعہ 28 کی شام رمضان کا چاند دیکھیں۔
اماراتی فتویٰ کونسل نے اس بات کو اجاگر کیا تھا کہ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مشاہدے سے چاند کو براہ راست دیکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا اور اسے چاند کی رویت کی تصدیق کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔