• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، ایس ایچ او کیخلاف بڑا فیصلہ

میرپور خاص کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تھانیدار (ایس ایچ او) کیخلاف بڑا فیصلہ دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص نے ڈاکٹر شاہنواز پر پولیس مقابلے اور اسلحے کی برآمدگی کی ایف آئی آر خارج کردی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جھوٹی ایف آئی آر داخل کی، سابق ایس ایچ او سندھڑی نیاز کھوسو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید