• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے نجی خلائی جہاز کی چاند پر کامیاب لینڈنگ

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس نے اپنے بغیر انسان والے خلائی جہاز ’بلو گھوسٹ‘ کے ذریعے چاند پر کامیاب لینڈنگ کر لی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بلیو گھوسٹ مشن ون امریکی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 34 منٹ پر مونس لاٹریل کے قریب پہنچا جو چاند کے شمال مشرقی حصے میں واقع مارے کریسیئم میں آتش فشاں ہے۔

 یہ لینڈر 10 سائنسی آلات لے کر گیا ہے جو 2 ہفتوں تک چاند پر تحقیق کریں گے۔

فائر فلائی چاند پر اترنے والی دوسری نجی کمپنی بن گئی، تاہم اس نے خود کو مکمل طور پر کامیاب  لینڈنگ کرنے والی پہلی کمپنی قرار دیا ہے۔

یہ مشن ناسا کے کمرشل لونر پے لوڈ سروسز (CLPS) پروگرام کے تحت 101 ملین ڈالرز کے معاہدے کا حصہ ہے  جو کم لاگت والے قمری مشنز کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید