• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتے کی توسیع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔ان کیخلاف حسن ابدال پولیس نے پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاجی کال کے بعد رواں برس یکم اور پانچ اکتوبر کو تین مقدمات درج کئے تھے، پولیس کی طرف سے تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے انکی عبوری ضمانت میں چوبیس دسمبر تک توسیع کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید