• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: پالتو بلی کی موت کا صدمہ، خاتون نے خودکشی کر لی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تنہائی کو دور کرنے کے لیے اکثر افراد پالتو جانوروں کا سہارا لیتے ہیں، پالتو جانوروں کے مالکان کی زندگی ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔

ایسا ہی کچھ بھارت کی 32 سالہ خاتون کے ساتھ بھی ہوا، جو اپنی پالتو بلی کی موت کا صدمے برداشت نہ کر سکی اور خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع کی ایک خاتون نے اپنی پالتو بلی کی موت سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوجا نامی خاتون نے 2 دن تک بلی کی لاش کو اس امید میں اپنے پاس رکھا کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی تاہم جب ایسا نہ ہوا، اس کی امید ٹوٹ گئی تو اس نے تیسرے دن خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پوجا کی والدہ اسے دیکھنے کے لیے گئیں تو انہوں نے پوجا کو پنکھے سے لٹکا پایا جبکہ بلی کی لاش بھی قریب ہی موجود تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے پوجا کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید