برطانیہ میں پالتو جانوروں کے لیے پہلی بار لیب میں تیار کردہ گوشت کی فروخت شروع ہو گئی۔
اب برطانوی صارفین اپنے پالتوں جانوروں کے لیے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت خرید سکیں گے۔
لندن کی لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت میں 4 فیصد مرغی کا گوشت شامل ہے.
پالتو جانوروں کی خوراک تیار کرنے والی مذکورہ لیبارٹری ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔
اس کمپنی کو گزشتہ برس ریگولیٹ کیا گیا تھا۔