• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں صرف ڈھائی مربع فٹ کا دنیا کا سب سے چھوٹا پارک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

صرف ڈھائی مربع فٹ کا پارک دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیدیا گیا۔ یہ جاپان کے علاقے ناگائی زومی میں واقع ہے۔ 

دارالحکومت ٹوکیو سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع یہ پارک ناگائی زومی ٹائون ہال کے قریب ہے اور اسے 1988 میں اس وقت تخلیق کیا گیا جب ناگائی زومی ٹائون کے کنسٹرکشن منیجمنٹ ڈویژن کا ایک ورکر امریکا کے ایک دورے سے واپس آیا۔ 

دراصل اس ورکر نے امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مل اینڈز پارک دیکھا جسکا رقبہ 3.1 مربع فٹ تھا اور جاپانی پارک سے قبل سب سے چھوٹے پارک کا ریکارڈ اسکے پاس تھا۔ 

کنسٹرکشن منیجمنٹ ڈویژن کے ایک ٹیم لیڈر شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ امریکی پارک کو دیکھنے کے بعد ہم چاہتے تھے کہ اس سے بھی چھوٹا پارک تخلیق کیا جائے۔ 

جس کے بعد 1988 میں یہ مکمل ہوا لیکن شہر کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل نہیں ہوا، اسکی وجہ یہ ہے کہ گنیز کی جانب سے گزشتہ دسمبر تک اسکی پیمائش نہیں ہوئی تھی۔  لیکن اب اسے دنیا کا سب سے چھوٹا پارک ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید