کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں کی منتخب سیکٹرزمیں خریداری سے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی، کے ایس ای100انڈیکس میں 1529پوائنٹس کا اضافہ، 47.95فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 146 ارب5کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافہ ، کاروباری حجم میں بھی 0.03فیصد کا معمولی اضافہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بینکنگ سیکٹرز کے خلاف اقدام کی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مندی پر ہوا جس کے بعد100انڈیکس 943پوائنٹس کی کمی سےایک لاکھ 12ہزار کی حد سے نیچے آگیا تاہم دوپہر کے بعد مالیاتی اداروں اور مقامی بروکرز کی جانب سے چند منتخب سیکٹرز میں بھاری خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس بڑھتے ہوئے 1773پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا لیکن اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1529.17پوائنٹس کے اضافے سے 112800.93پوائنٹس سے بڑھ کر 114330.10 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔