• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا منفرد کارنامہ

کراچی میں پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹوں کا منفرد ریکارڈ بن گیا۔

پی ٹی وی کیخلاف کھیل کے پہلے روز اسٹیٹ بینک نے تین گیندوں پر چار وکٹیں گنوائیں۔

27ویں اوور کی تیسری گیند پر شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا جبکہ چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔

تاہم دلچسپ واقعہ تب پیش آیا جب پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

اوور کی پانچویں اور اس دورانیے کی تیسری لیگل گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید