روسی انسدادِ دہشت گردی یونٹ نے داغستان میں داعش سے وابستہ 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند وزارتِ داخلہ کی علاقائی برانچ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
جائے وقوع سے گرینیڈ لانچر، دیسی ساختہ بم، دستی بم، گولہ بارود اور مشین گنیں ملی ہیں۔
کارروائی میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔