امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔
ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ انھوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔
بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی۔
انھوں نے کہا ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا۔ جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا انھیں ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔