• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریستوران جہاں ریئل اسٹیٹ اور سیاسی بحث پر پابندی ہے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو کے ریستوران میں ریئل اسٹیٹ اور سیاسی بحث پر پابندی لگا دی گئی۔

اکثر ریستوران اپنے مخصوص ہدایتی بورڈز اور منفرد پیغامات کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں، لیکن حال ہی میں بنگلورو کے ایک کھانے کے مقام پاکشالہ میں لگے ایک نوٹس بورڈ نے انٹرنیٹ پر زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ ریستوران مخصوص اشیاء پر پابندی یا مہذب رویے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہیں، مگر یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے۔

 اس بورڈ پر درج ہے کہ یہ سہولت صرف کھانے کے لیے ہے، ریئل اسٹیٹ یا سیاسی بحث کے لیے نہیں، براہِ کرم بات کو سمجھیں اور تعاون کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ واضح ہدایات ہیں، ٹھیک ہے۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ سیاسی بحث کے دوران لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں اور گفتگو غیر متوقع سمت میں چلی جاتی ہے، یا پھر لوگ صرف کافی کا ایک کپ منگوا کر لمبی سیاسی یا ریئل اسٹیٹ کی گفتگو میں مصروف رہتے ہیں، جو ریستوران کے کاروبار پر اثر ڈال سکتا ہے۔

دیگر صارفین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلورو کے تمام پارکس دوپہر میں بند ہوتے ہیں، تو ریئل اسٹیٹ انکل اب کہاں جائیں؟

کچھ صارفین نے ریستوران کی پالیسی کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے اسے آزادیٔ اظہار پر پابندی قرار دیا ہے۔

بعض کا کہنا ہے کہ سیاسی یا ریئل اسٹیٹ موضوعات اکثر بحث و تکرار کو جنم دیتے ہیں، جو ماحول کو کشیدہ کر سکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید