• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عون عباس کی گرفتاری کا تعلق احتجاج کی کال سے نہیں، طارق فضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ‘‘کیپٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عون عباس بپی کی گرفتاری کا تعلق تحریک انصاف کی احتجاج کی کال سے نہیں ،وزیرتوانائی و منصوبہ بندی سندھ،ناصر حسین شاہ نےکہا کہ اگر عون عباس بپی کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔اگر انہوں نے قانون توڑا ہے تو اس کا سامنا کریں گے،مشیر صحت خیبر پختونخوا، احتشام علی خان نے کہا کہ وفاق پر چڑھائی کی بات کی جاتی ہے۔ ہم اسلام آباد آئے تو ہمارے پاس توپ نہیں تھا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے ایک مثالی ماڈل دینے جارہے ہیں۔ صفائی اور بہتر نظام کے لئے اسلام آباد میں دلی اور لندن طرز پر نیا سسٹم لانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ عون عباس بپی کی گرفتاری کا تعلق تحریک انصاف کی احتجاج کی کال سے نہیں۔

اہم خبریں سے مزید