• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، بھارتی اپوزیشن، ٹرمپ کے بیان پر برہم

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور سمجھوتوں بالخصوص تجارت کے حوالے سے عوام کے نمائندوں کے سامنے جوابدہ ہیں اور انہیں پارلیمنٹ کے سامنے بہرصورت جواب دینا پڑے گا،ٹرمپ کے مطابق وہ ہندوستان کو بے نقاب کر رہے ہیں جو کہ ہمارے ملک کے لئے شرمناک بات ہے ۔ بھارتی اپوزیشن کی جماعت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور واضح کریں کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات میں کیا معاہدے کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اپنے ٹیرف (درآمدی محصولات) میں ’کافی حد تک کمی‘ کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ پر زیادہ محصولات عائد کرتا ہے، جس کی وجہ سے امریکی مصنوعات کی فروخت مشکل ہو جاتی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد کانگریس نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے کہ کہیں ہندوستانی مفادات کو نقصان تو نہیں پہنچایا گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا، وَزیرِ تجارت پیوش گوئل اس وقت امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں۔ اسی دوران صدر ٹرمپ کا یہ بیان آتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید