پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن بدسلوکی میں اضافے کے سبب خواتین اور لڑکیوں کے حقوق خطرے میں ہیں، رپورٹ کے مطابق آن لائن خواتین میں سے 53 فیصد نے کم از کم ایک بار ٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی بنیاد پر تشدد کا بتایا، پروفیسر ایلینا مارٹیلوزو کا کہنا ہے کہ AI کا استعمال خواتین اور لڑکیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ کی یہ رپورٹ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے کئی دہائیوں کی محنت سے حاصل کیے گئے حقوق کی تلفی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں کئی چیلنجز کے درمیان آن لائن تشدد بھی شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ضابطے، ڈیجیٹل خواندگی اور مردوں کو بدسلوکی کا مقابلہ کرنے کی حکمتِ عملیوں کی ترغیب دینا غیر محفوظ آن لائن جگہیں بنانے میں اہم ہیں۔