• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے لئے آگاہی سیمینار

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی جامعہ اردوشعبہ کمپیوٹر سائنس (گلشن اقبال کیمپس) کے زیر اہتمام طلبہ اور طالبات میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی، جبکہ معزز مہمانوں میں ڈاکٹر کاشف لئیق، ڈاکٹر شبر رضا ڈائرکٹر QEC، اور ڈاکٹر شاہین عباس (چیئرپرسن شعبہ ریاضیاتی علوم) شامل تھے۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اختر رضا ۔اور مقررین نے بھی خطاب کیا۔شعبہ کمپیوٹر سائنس کےچیئرمین ڈاکٹر اختر رضا نےاپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور طالبات کو چاہیے کہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں آپ طلبہ و طالبات خوش نصیب ہیں کہ آپ کا داخلہ اس شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ہوا ہے۔ عبداللہ شہباز نے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے، جہاں ڈیجیٹل سسٹمز اور ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنا بنیادی ہدف ہے۔ محمد عمار نے سیمینار کو سائبر سیکیورٹی کے تعارف کا ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اس شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے روزانہ کم از کم 2 گھنٹے مطالعہ، منظم روڈ میپ پر عمل، بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے حصول، اور انفارمیشن سیکیورٹی کے دیگر پہلوؤں کی کھوج کرنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید