کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، کوریا، لیبیا، ویتنام سمیت مختلف14ممالک کے42مسافروں کو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے معقول رقم نہ ہونے پر 10 عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب میں 3 بلیک لسٹ سمیت ورک ویزا کے 4، وزٹ کے 2 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ قبرص، بحرین، کوریا، لیبیا، چین ورک اور بزنس ویزا کے 10، ایران عمان، ترکیہ، بحرین، ویتنام، کینیا، یونان، آزربائیجان، تھائی لینڈ وزٹ اور ٹورسٹ ویزا کے 15، قبرص اور ترکیہ کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 6 اور رہائشی ویزہ کا 1 آف لوڈ کیا گیا۔