• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ممبر نے ایڈمن کو گولی مار کر قتل کر دیا

پشاور (اے ایف پی) ایک شخص پر مبینہ طور پر ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنسٹریٹر کو گولی مارنے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، ایڈمن نے ملزم کو چیٹ گروپ سے نکال دیا تھا۔ مشتاق احمد کو جمعرات کی شام خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔پولیس دستاویزات کے مطابق، اشفاق نام کے ایک شخص پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق، مشتاق نے مبینہ طور پر ایک بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ملنے اور صلح کرنے کا انتظام کیا تھا، لیکن مبینہ طور پر اشفاق بندوق لے کر آیا اور فائرنگ کی جس سے اس کا بھائی ہلاک ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید