• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہا اسرائیلی یرغمالیوں کا غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل طور پر نافذ کرنیکا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس( اے ایف پی) 50 سے زائد رہا ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کریں اور اب بھی فلسطینی علاقے میں قید افراد کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں 56 رہا ہونے والے یرغمالیوں کے ایک گروپ نے کہا کہ ہم، جنہوں نے اس جہنم کا سامنا کیا ہے، جانتے ہیں کہ جنگ میں واپسی ان لوگوں کی زندگی کے لیے خطرناک ہے جو اب بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ ’’معاہدے کو مکمل طور پر ایک ہی قدم میں نافذ کریں‘‘۔
اہم خبریں سے مزید